ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا تحریر کردہ ڈراما ’کیس نمبر 9‘ کا ٹیزر جاری

 

ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا تحریر کردہ ڈراما ’کیس نمبر 9‘ کا ٹیزر جاری


— رپورٹ: MasalaLocal


ڈراما کیس نمبر 9 کا ٹیزر پوسٹر، شاہ زیب خانزادہ کی تحریر کردہ کہانی



جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’کیس نمبر 9‘ کا پہلا ٹیزر جاری

جیو انٹرٹینمنٹ نے اپنے نئے کرائم تھرلر ڈرامے ’کیس نمبر 9‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔ یہ ڈراما مشہور ٹی وی میزبان شاہ

 زیب خانزادہ نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض سید وجاہت حسین نے انجام دیے ہیں، جو اس سے قبل ڈراما

خئی بنا چکے ہیں۔

ڈرامے کو سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی کاسٹ میں کئی معروف اداکار شامل ہیں جن میں فیصل

 قریشی، صبا قمر، گوہر رشید، آمنہ شیخ، نوین وقار، حنا بیات، نور الحسن اور دیگر شامل ہیں۔


ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ صبا قمر ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو ریپ کا شکار بنتی ہے۔ اس کے خلاف جرم کرنے والا

 شخص ایک طاقتور اور دولت مند انسان ہے جس کا کردار فیصل قریشی نے ادا کیا ہے۔


کہانی کے مطابق کیس عدالت اور میڈیا میں بہت زیادہ توجہ کا مرکز بنے گا۔ فیصل قریشی کے کردار کا دفاع نور الحسن کرتے

 دکھائی دیں گے جبکہ صبا قمر کا مقدمہ آمنہ شیخ لڑیں گی۔ دوسری طرف گوہر رشید ایک پولیس آفیسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

ڈرامے میں انصاف کے لیے متاثرہ لڑکی کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ڈراما ٹی وی پر کب نشر

 ہوگا۔

بطور لکھاری یہ شاہ زیب خانزادہ کا پہلا ڈراما ہے۔ وہ پچھلے دس سال سے جیو نیوز پر کرنٹ افیئرز پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ

کے ساتھ کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

    Comments

    Popular posts from this blog

    معروف پاکستانی ٹک ٹاکر سنبل ملک کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

    گھٹنے کے درد میں مبتلا خاتون کی ٹانگ میں سونے کے تار برآمد

    پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرض واپس کردیا