پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر فون بلاک ہوجائے گا؟ پی ٹی اے کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل
<
پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر فون بلاک ہوجائے گا؟ پی ٹی اے کا جعلی
نوٹیفکیشن وائرل
تاریخ: 2 ستمبر 2025
🚫 FAKE
معزز کسٹمر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے قوانین کے مطابق ایک موبائل فون میں ایک مہینے میں زیادہ سے زیادہ 5 مختلف SIM استعمال کی جاسکتی ہیں، اگر 5 سے زیادہ SIM استعمال ہوئیں تو موبائل IMEI بلاک ہو سکتا ہے اور نیٹ ورک سروس بند ہوجائے گی۔
سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگر کوئی صارف پانچ سے زیادہ سم کارڈ استعمال کرے گا تو اس کا موبائل فون پی ٹی اے بلاک کر دے گا۔ اوپر دیا گیا نوٹیفکیشن بھی اسی سلسلے میں وائرل ہوا ہے۔
تاہم پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ یہ خبر بالکل غلط ہے۔ ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے معلومات لیں۔
نوٹ: پی ٹی اے کے مطابق فی کس سم کارڈ کی ایک حد ضرور مقرر ہے، لیکن فون بلاک کرنے کے حوالے سے کوئی نیا فیصلہ نہیں ہوا۔
اہم نکات:
- پانچ سے زیادہ سمز پر فون بلاک کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
- پی ٹی اے نے اس خبر کی تردید کی ہے۔
- صارفین کو صرف سرکاری ذرائع پر بھروسہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
مزید پڑھیں:
- ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
- پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرض واپس کردیا
- سوتے وقت رال بہنے کی وجوہات اور صحت کے فائدے
- سُنبل ملک لیک ویڈیو — حقیقت کیا ہے؟
- سہیل خان اور سیما کی علیحدگی — 24 سال بعد خاموشی ٹوٹی
نیچے موجود بلاگر کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے لکھیں۔
Comments
Post a Comment