کیا سوتے ہوئے آپ کے منہ سے تھوک گرتا ہے؟ جانیں اس کی اصل وجہ

کیا سوتے ہوئے آپ کے منہ سے تھوک گرتا ہے؟ جانیں اس کی اصل وجہ کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ جب آپ سوتے ہیں تو آپ کے منہ سے تھوک بہتا ہے؟ اگر ہاں، تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ دراصل یہ ایک عام بات ہے اور اکثر لوگ اس کا تجربہ کرتے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک مثبت علامت بھی ہو سکتی ہے! سوتے وقت تھوک گرنے کی اصل وجہ جب ہم گہری نیند (Deep Sleep) میں ہوتے ہیں تو ہمارا جسم مکمل طور پر ریلیکس ہو جاتا ہے۔ اس دوران ہمارے منہ کی پٹھیاں ڈھیلی پڑ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے تھوک باہر آ سکتا ہے۔ یہ عموماً اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب ہم کروٹ لے کر یا پیٹ کے بل سوتے ہیں۔ تھوک گرنے کا مطلب صحت مند نیند ہے ماہرین کے مطابق اگر آپ کے منہ سے سوتے ہوئے تھوک گرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی نیند گہری اور پُرسکون ہے۔ اچھی نیند لینے والے لوگوں میں دماغی اور جسمانی صحت بہتر رہتی ہے اور وہ زیادہ تروتازہ محسوس کرتے ہیں۔ کیا یہ کسی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے؟ اگر تھوک ضرورت سے زیادہ گرتا ہے تو یہ الرجی، نزلہ، یا سانس کی کسی ہلکی رکاوٹ کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ ایسے میں بہتر ہے کہ ...